10 جون، 2018، 5:57 PM

ایرانی سکیورٹی فورسز نے ایک کارروائی کے دوران 6 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا

ایرانی سکیورٹی فورسز نے ایک کارروائی کے دوران 6 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا

اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بری فوج کے سربراہ نے کہا ہے کہ ایرانی سکیورٹی فورسز نے دو دہشت گرد ٹیموں کے 6 افراد کو ہلاک کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بری فوج کے سربراہ جنرل محمد پاکپور نے کہا ہے کہ ایرانی سکیورٹی فورسز نے دو دہشت گرد ٹیموں کے 6 افراد کو ہلاک کردیا ہے۔ سپاہ کی بری فوج کے سربراہ نے کہا کہ دہشت گرد ایران کے اندر دہشت گردانہ کارروائياں کرنا چاہتے تھے لیکن ایرانی سکیورٹی فورسز کی ان پر قریبی نظر تھی۔ انھوں نے کہا کہ حمزہ سید الشہداء لشکر کے اہلکاروں نے بر وقت کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی اور انھیں ان کے شوم منصوبے میں قبل از وقت ناکام بنادیا۔ انھوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائی سروآباد اور اشنویہ علاقہ میں کی گئی ۔

News ID 1881326

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha